فن اور فنکار

”کہیں دیپ جلے“ محبت، نفرت اور حسد کی کہانی

ویب ڈیسک: عمران اشرف اور نیلم منیر کا ڈرامہ”کہیں دیپ جلے“ ہر جمعرات کی شب ”جیو“پر آن ایئر ہوتا ہے۔
”رانجھا رانجھا کردی“ سے ”بھولا“ کے کردار میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمران اشرف اور فلم ”رانگ نمبر 2“ میں لیڈنگ کردار ادا کرنے والی نیلم منیر کو ”کہیں دیپ جلے“ میں اکٹھا کیا ہے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے۔
میگا سیریل”کہیں دیپ جلے“ کی کہانی محبت، نفرت اور حسد کے جذبات پر مبنی ہے۔
”کہیں دیپ جلے“ کی کہانی قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے ڈائریکٹ کیا ہے صائمہ وسیم نے، ڈرامے میں عمران اشرف اور نیلم منیر کا تعلق کئی پیچیدگیوں پر مبنی ہے۔ کہانی انتہائی خوبصورت اور معصوم ردا کے گرد گھومتی ہے جس کو اپنی حاسد نند کی پیدا کردہ غلط فہمیوں کے باعث کئی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
”کہیں دیپ جلے“ میں عمران اشرف اور نیلم منیر کے علاوہ علی عباس، نازش جہانگیر، صبا فیصل، صبا حمید، علی انصاری، سید عریض، حماد فاروقی، مدیحہ رضوی، ندا ممتاز، بینا چوہدری، شہزاد مختار اور فرح ندیم اہم کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
میگا سیریل ہر جمعرات کی شب 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر دکھائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button