Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
دلچسپ و حیرت انگیز

کیا آپ نے کبھی ایسے شناختی کارڈ کے بارے میں سنا ہے؟

ویب ڈیسک: شہد مکھی ہمارے لیے مزیدار شہد بناتی ہے جو ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ ننھی منھی مکھی دراصل اللہ تعالیٰ کا شاہکار ہے۔ مکھی کے چھتے میں سے شہد نکالنا ان اوّلین سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو ہزاروں برس پہلے قدیم انسانوں نے شروع کی تھیں۔ وہ چھتے کے نیچے آگ لگا دیتے، دھوئیں اور آگ سے گھبرا کر مکھیاں اُڑ جاتیں اور وہ چھتے میں سے شہد نکال کر مزے سے کھاتے۔ ان مکھیوں کے کئی دلچسپ حقائق موجود ہیں جن میں سے ایک کچھ یوں ہے۔
شہد کی مکھیوں کا گھر چھتا کہلاتا ہے۔ چھوٹے چھتے میں دو تین ہزار جبکہ بڑے میں پچاس ہزار تک مکھیاں رہتی ہیں۔ چھتے عموماً درختوں پر ہوتے ہیں۔ مکھیاں اپنے پیٹ سے نکلنے والے لعاب (موم) پھولوں سے حاصل کردہ رس اور پانی کی مدد سے چھتا بناتی ہیں۔ چھتے میں مسدس شکل کے ایک جیسے چھوٹے چھوٹے خانے ہوتے ہیں۔
ملکہ مکھی بعض خانوں میں انڈے دیتی ہے۔ جب ان سے بچے نکل آئیں تو کارکن مکھیاں انہیں پال پوس کر بڑا کرتی ہیں۔ بقیہ خانوں میں کارکن مکھیاں رس جمع کر کے شہد بناتی ہیں۔ ایک بڑے چھتے میں کئی سو خانے ہوتے ہیں۔ موسم گرما میں مکھیاں مخصوص بُو رکھتی ہیں۔ یہ بُو ان کا شناختی کارڈ ہے۔ اگر کوئی بیرونی مکھی چھتے میں آجائے تو اس بُو کے سبب پہچان لی جاتی ہے، اسے اجنبی جان کر مار بھگایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!