پاکستانتازہ ترین

آئی جی جیل خانہ پنجاب کا قیدیوں کی نفسیاتی صحت کیلئے احسن قدم

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا قیدیوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی صحت کے لئے بھی احسن اقدام۔

اب جیل آنے والے ہر قیدی کی سپرٹینڈنٹ جیل کے ملاحظہ سے پہلے ماہر نفسیات نفسیاتی تشخیص کرے گا۔

یہ نفسیاتی تشخیص قیدی کے ساتھ برتاؤ اور جیل کا نظام بہتر انداز میں چلانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ قیدی کا ایام اسیری کے دوران نفسیاتی علاج بھی ممکن ہو سکے گا۔

اس نفسیاتی علاج کے ذریعے قیدیوں کو ذہنی دباؤ اور خودکشی جیسے منفی احساسات سے بھی دور رکھا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی صحت بھی بہت ضروری ہے تاکہ وہ جیل سے مثبت سوچ لے کر رہا ہوں اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button