سپورٹس

کیوی بیٹسمین روس ٹیلر کا ٹوئنٹی 20 کیریئر تاریکی میں ڈوبنے لگا

روس ٹیلر کے ٹوئنٹی 20 کیریئر پر تاریکی کے سائے دراز ہونے لگے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ڈراپ ہونے پرانہوں نے کوچ مائیک ہیسن سے وضاحت مانگ لی۔

روس ٹیلر کا کہنا ہے کہ مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ ٹیم میں واپسی کیلیے کیا کرنا ہوگا، میں جاننا چاہتا ہوں کہ انھوں نے میرے بارے میں کیا سوچ رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان روس ٹیلر آنکھ کی سرجری کے بعد سے کافی اچھا پرفارم کررہے ہیں تاہم انھیں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز کی سیریزکے بعد جنوبی افریقہ سے بھی جمعے کو شیڈول واحد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سے ڈراپ کردیا گیا ہے، وہ اب تک 73 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 1256 رنز بناچکے ہیں۔

واضح رہے کہ روس ٹیلر ورلڈ کپ 2019 تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جب کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا انعقاد 2020 میں ہونا ہے اس لیے شاید بورڈ ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کی کوشش کررہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button