پاکستانتازہ ترین

چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس کے عہدے پر دو شخصیات آمنے سامنے

سرداریار محمد رند نے چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ذمہ داریاں سنبھال لی ۔

پاکستان بوائز سکاؤٹس کی نیشنل کونسل نے سرداریار محمد رندکا انتخاب 5 اگست کو کیا تھا۔ان کا بطور چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن انتخاب 2 سال کےلیےکیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرفراز قمر ڈاہا کا دعویٰ ہےکہ وہ چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ہیں۔

سرفراز قمر ڈاہا کے مطابق گزشتہ سال صدر مملکت کی ہدایت پر چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس کے انتخابات ہوئے تھے، میں نے سردار یار محمد رندکو واضح اکثریت سے ہرایا تھا، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے اپیل ہےکہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔

مجسٹریٹ سٹی اور ایس ایچ او آب پارہ پولیس نفری کے ساتھ بوائز سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ کسی بھی طرح کی لاء اینڈ آرڈر صورت حال کی خرابی سے بچنےکے لیے اہلکار موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button