پاکستانتازہ ترین

ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے 1 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے روس سے 1 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ سی پیک’پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ’کو’پاکستان انرجی ریوالونگ اکاونٹ’ میں بدلنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی نے 30 نومبر کو کھولے گئے گندم کے ٹینڈر کے ایوارڈ پر سمری پیش کی۔ ای سی سی نے میسرز سیریل کراپ ٹریڈنگ کی سب سے کم بولی کی منظوری بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button