تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

گریپ فروٹ کے فوائد کیساتھ نقصانات جاننا بھی ضروری

ایک عام سائز کا گریپ فروٹ اپنے اندر 52کیلوریز رکھتا ہے۔ نشاستے کی مقدار10سے 12 گرام۔پروٹین کی مقدار ایک گرام۔ فائبر دوگرام۔وٹامن سی64فیصد۔وٹامن Aکی مقدار28فیصد۔پوٹاشیم5فیصد۔تھائی مائن یعنی وٹامن بی ون کی مقدار4فیصد۔میگنیشم کی مقدار 3فیصد اور4فیصد فولک ایسڈ کی مقدار رکھتا ہے۔جبکہ گریپ فروٹ میں شامل اہم جزوbioflavonoids چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو پورے جسم میں پھیلنے سے روکتا ہے اور اس کے خلاف غیر معمولی مدافعت رکھتا ہے۔

قدرت نے اپنے بندوں کیلئے تمام ہی موسموں میں پھلوں کی شکل میں ایسے عمدہ اور اعلیٰ تحفے عطا کئے ہیں کہ جوں جوں انسان کو ان کی افادیت کا علم ہوتا ہے ان کی غیر معمولی اہمیت مزید اجاگر ہو تی ہے اوران کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھلوں میں ایسا ہی ایک پھل چکوترا بھی ہے جو افادیت کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل اور بہت سے طبی فوائد رکھتا ہے،اس کا استعمال قوت مدافعت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے۔

اردو میں چکوترا، فارسی میں چکوترہ، سندھی میں چکون اور انگریزی میں گریپ فروٹ کے نام سے پہچان رکھنے والا فروٹ لیموں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔اس کا قطرعام طور پر تقریباً 4 سے 6 انچ، چھلکا زرد اور مغز سرخی مائل، ذائقہ ترش قدرے تلخ ہوتا ہے جبکہ مزاج سرد تررکھتا ہے۔

گریپ فروٹ میں کیمیائی اجزا

ایک عام سائز کا گریپ فروٹ اپنے اندر 52کیلوریز رکھتا ہے۔ نشاستے کی مقدار10سے 12 گرام۔پروٹین کی مقدار ایک گرام۔ فائبر دوگرام۔وٹامن سی64فیصد۔وٹامن Aکی مقدار28فیصد۔پوٹاشیم5فیصد۔تھائی مائن یعنی وٹامن بی ون کی مقدار4فیصد۔میگنیشم کی مقدار 3فیصد اور4فیصد فولک ایسڈ کی مقدار رکھتا ہے۔جبکہ گریپ فروٹ میں شامل اہم جزوbioflavonoids چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو پورے جسم میں پھیلنے سے روکتا ہے اور اس کے خلاف غیر معمولی مدافعت رکھتا ہے۔

گریپ فروٹ کے فوائد
چکوتراکا جوس مصفی خون بھی ہے اورجگر میں خون پیداکرنے کی صلاحیت کوبڑھاتا ہے جس سے زیادہ صالح خون پیداہوتا ہے۔ معدے کی کارکردگی بڑھتی ہے اور خوراک جلد ہضم ہوکرجزوبدن بنتی ہے۔چکوترا میں اینٹی آکسائیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں جبکہ اس میں موجود جزو اسپیرمیڈائن خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

اس کے علاوہ چکوترا کے استعمال کے لاتعداد فوائد جن میں سینہ صاف کرتا ہے،مقوی دماغ، مقوی قلب مسکن صفرا، مقوی جگر،مقوی ہاضم طعام ہے لیکن چکوترا بلغمی مزاج رکھنے والوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے بلکہ ایسے مزاج کے لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ پہچادیتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چکوترا کا مسلسل استعمال جلد کے مہلک ترین کینسر ”میلانوما“ کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔ امریکی محققین کے مطابق چکوترا کے کثرت سے استعمال سے میلانوما کا خطرہ 36 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

گریپ فروٹ پر جدید تحقیق
ایک جاپانی تحقیق کے مطابق چکوترا کے جوس کا روزانہ ایک ماہ تک استعمال کیا جائے تو جسم میں فاضل کولیسٹرول کی مقدار میں 15فیصد تک کمی لاسکتا ہے جبکہ چکوترا کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنے کے نتیجہ میں خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

1 2 3 4اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button