Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

گلشن اقبال میں احساس پروگرام کے دفتر میں ڈکیتی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں احساس پروگرام کے دفتر میں مسلح ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، ملزمان نے مستحقین کے موبائل فون بھی نہیں چھوڑے۔
گلشن اقبال بلاک 5 ناریل پارک میں جاری احساس پروگرام میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور عملے سے 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ملزمان نے دوران واردات امدادی رقم لینے کے لیے آنے والے مستحقین سے موبائل فون بھی چھین لیے۔
ملزمان کی فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآنے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!