تازہ ترینخبریںسپورٹس

گلمت گوجال ہنزہ میں گرلز فٹبال ٹورنامنٹ، ینگ سٹار نے میدان مار لیا

مونٹین پریمر گرلز فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد پاک فوج کے ادارے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) اور گلمت ینگ سٹار کلب اینڈ سٹوڈنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کرنل عمران منصور تھے۔

گلمت گوجال ہنزہ میں مونٹین گرلز فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، ینگ سٹار نے ٹورنامنٹ میں میدان مار لیا۔

گلمت ماؤنٹین گرلز پریمیئر لیگ کا فائنل میچ گلمت ینگ سٹار اور غلکن کی ٹیمز کے مابین کھیلا گیا- فائنل میچ میں ینگ سٹار کی ٹیم نے تین صفر سے میچ اپنے نام کر لیا۔

مونٹین پریمر گرلز فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد پاک فوج کے ادارے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) اور گلمت ینگ سٹار کلب اینڈ سٹوڈنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کرنل عمران منصور تھے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ گلمت گوجال میں خواتین کے لئے اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، پریمر گرلز فٹبال ٹورنامنٹ کی رنگا رنگی تقریبات میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کرنل عمران منصور نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

Leave a Reply

Back to top button