تازہ ترینجرم کہانی

نارووال میں پولیس کے لئے درد سر بنا مسلح شخص 10 گھنٹے بعد گرفتار

پنجاب کے ضلع نارووال میں پولیس کےلئے درد سر بنے مسلح شخص کو 10گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا ، مسلح شخص نے ممنوعہ بور رائفل لئے گاڑی میں خود کو بند کئے ہوئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال پولیس کےلئے درد سر بنا مسلح شخص دس گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا، عثمان نامی مسلح شخص کوڈی ایس پی سی آئی اے نےمذاکرات کے دوران دبوچ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے گاؤں سکندر پور میں ایک مسلح شخص نے خود کو گاڑی میں بند کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے دس گھنٹے کے بعد گاڑی میں سوار مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔۔

عثمان نامی مسلح شخص کوڈی ایس پی سی آئی اے نے مذاکرات کے دوران دبوچا، مسلح شخص نے ممنوعہ بور رائفل لئے 10گھنٹے سے گاڑی میں خود کو بند کئے ہوئے تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجودمسلح شخص تیز آواز میں گانے سُنتا اور کسی کے قریب آنے پر ممنوعہ بور کی بندوق سے فائرنگ کرنے لگتا تھا تاہم ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں لگ رہا ہے، مسلح شخص عثمان نے ظفروال سے گزشتہ روز گاڑی کرائے پر لی تھی، گاڑی مالک اور عثمان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button