پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے ایل سیز پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

سٹیٹ بینک نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی لگانے کے حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے والی کچھ غلط معلومات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔

بیان میں سٹیٹ بینک  کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور  تمام ایل سیز اور کانٹریکٹس بلا تاخیر پورے کیے جا رہے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز پر پابندی لگانے کی غلط معلومات  مذموم مقاصد کے ساتھ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button