تازہ ترینسیاسیات

طاقت کا اصل مرکز اسٹبلشمنٹ ہے ، سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں ، عمران خان

طاقت کا اصل مرکز اسٹبلشمنٹ ہے ، سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف سے مذاکرات اس لیے چاہتے ہیں کہ حکومت اور سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت کا فائدہ نہیں۔

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ن لیگ نے واضح کہا ہے کہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف سے ہوں سے آپ کیوں اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں لاتے ہیں؟

عمران خان نے جواب دیا کہ اصل طاقت اور فیصلہ ساز تو اسٹیبلشمنٹ ہے نا۔

اُن سے پوچھا گیا کہ آصف علی زرداری نے تو کہا تھا کہ اکانومی کے چارٹر پر مل کر بیٹھنا ہو گا، آپ کیوں نہ گئے؟

عمران خان کا جواب تھا کہ ان حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار ہی نہیں، ان کے ساتھ کیا بیٹھوں۔

ایک رپورٹر نے پوچھا کہ سیاستدانوں نے خود مل کر ہی تو جمہوری دستاویزات پر دستخط کیے آپ کیوں بات کرنا پسند نہیں کرتے؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے جواب میں کہا کہ فیصلہ ساز تو وہ ہیں نا ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں۔

اُن سے سوال کیا گیا کہ سیاستدانوں کے درمیان ہی تو چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا تھا؟ تو عمران خان نے جواب دیا کہ اب صورتحال مختلف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button