Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

گوری اداکاراؤں کو زیادہ توجہ ملتی ہے، روز محمد

روز محمد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گورے اور گہرے رنگ سے متعلق پائے جانے والے تعصب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی انڈسٹری میں گورے لوگوں کو کام ملنے میں آسانی رہتی ہے، اُنہیں عوام اور انڈسٹری کی زیادہ توجہ حاصل ہے۔‘

پاکستانی آرٹسٹ، معروف اداکارہ و میزبان متھیرا کی بہن روز محمد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پائے جانے والے تعصبانہ رویئے سے پردہ اٹھایا ہے۔

روز محمد کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، اس دوران روز محمد نے شو کے میزبان احسن خان کے کئی سوالوں کے جوابات دیئے اور اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی۔

روز محمد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گورے اور گہرے رنگ سے متعلق پائے جانے والے تعصب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی انڈسٹری میں گورے لوگوں کو کام ملنے میں آسانی رہتی ہے، اُنہیں عوام اور انڈسٹری کی زیادہ توجہ حاصل ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے محسوس کیا ہے کہ گوری رنگت والوں کو زیادہ کاسٹ کیا جاتا ہے، اُن کا ماننا ہے کہ اگر آپ کو کسی کردار کے لیے کالی رنگت درکا ہے تو کسی گہری رنگت والے اداکار کو ہی کردار آفر کرنا چاہیے نہ کہ گوری رنگت والے اداکار کو بیس لگا کر یا میک اپ کر کے کالا کیا جائے اور پھر اُس سے کردار ادا کروایا جائے۔‘

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!