تازہ ترین

عدالتی فیصلے سے پہلے کورٹ نمبر ایک کے دروازے لاک کردیے گئے

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے کورٹ نمبر ایک کے دروازے لاک کردیے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کمرہ عدالت میں ویڈیو اور آڈیو لنک چیک کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں دلائل دینے والے وکلا بھی دروازے کھلنے کے منتظر ہیں، کمرہ عدالت میں داخل ہونے کے لیے وکلا اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منسٹر انکلیو کے باہر سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیے  کہ ایک بات تو ہمیں نظر آرہی ہے کہ اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قومی مفاد اور عملی ممکنات دیکھ کر ہی آگے چلیں گے، آج روپے کی قدر گرگئی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 190 روپے تک پہنچ چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے گر رہی ہے،ایک شہری کے طور پرکہتا ہوں کمزور نہیں مضبوط حکومت چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button