امور خانہ داریخواتین

گھر میں کلینر بنائیں، پیسے بچائیں

ویب ڈیسک: آپ کو گھرکے مختلف حصوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی صفائی کے لئے کلینر کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگرچہ مختلف قسم کے کلینرز بازار میں دستیاب ہیں، لیکن اگر آپ کفایت شعاری کرتے ہوئے پیسے بچانا چاہتے ہیں تو کلینر گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔
کلینر بنانے کے لئے آپ کو چاہئے بیکنگ پاؤڈر اور گرم پانی۔ چار کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اسے ایک کوارٹ یعنی ایک چوتھائی گیلن گرم پانی میں ملا لیں۔ لیجئے! آپ کا سستہ اور بہترین کلینر تیار ہے۔
اسے سپنج کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے آپ کچن کاؤنٹرز، الیکٹرونکس کی اشیاء کے بیرونی حصوں، فریج کو اندر سے صاف کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں! شاور کے بند سوراخ کھولنے کا آسان طریقہ

Leave a Reply

Back to top button