تازہ تریندنیا

ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں مارے گئے

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عمر خالد خراسانی افغان صوبہ پکتیکا میں مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مارے جانے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔ تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے کنڑ میں تعینات تھے اور مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button