پاکستان

حکومت کی توجہ گیس اور معدنیات کے شعبوں پر مرکوز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔
انہوں نے اقتصادی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کریں، کاروبار میں آسانی یقینی بنائیں، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔
اجلاس میں ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Back to top button