تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

طوطا کھوجانے پر شہر میں پوسٹر لگوا دیے گئے، انعام کا بھی اعلان

مدھیا پردیش کے شہر ڈاموہ میں ایک انوکھے واقعے نے توجہ مبذول کروالی، اپنا پالتو طوطا کھو جانے پر افسردہ گھر والوں نے اس کی تلاش کے لیے پوسٹر لگا دیے اور انعام کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاموہ شہر میں طوطے کو ڈھونڈنے کے لیے گھر والوں نے نہ صرف جگہ جگہ پوسٹر کی صورت میں اشتہار لگوائے ہیں بلکہ یہ اعلان بھی کروایا ہے کہ طوطا ڈھونڈ کر لوانے والے کو 10 ہزار بھارتی روپوں کے انعام سے نوازا جائے گا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محبت چاہے انسان کی ہو، جانورں کی یا پرندوں کی وہ اپنا اثر رکھتی ہے اور مذکوہ طوطا بھی اندرا کالونی میں رہنے والی سونی فیملی کے لیے گھر کے ایک فرد کی حیثیت رکھتا تھا۔

طوطا پچھلے دو سالوں سے سونی فیملی کے ساتھ رہ رہا تھا اور ہر شام کو گھر کے سربراہ اسے اپنے کاندھوں پر بٹھا کر باہر گھمانے لے جاتے تھے۔

تاہم گزشتہ دنوں قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا جب گلی میں موجود کتوں نے طوطے کو دیکھا تو اس پ بھونکنا شروع کردیا اور طوطا ڈر کے مارے وہاں سے اڑ کر بھاگ گیا جو کہ اب تک نہیں مل سکا ہے۔

طوطے کے مالک خاندان اور ان کے رشتے داروں کی جانب سے تمام رات ڈھونڈنے کے باجود انھیں طوطا نہیں ملا ہے۔

دیپک سونی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طوطا ان کی فیملی کے ایک فرد کی حیثیت اختیار کرگیا تھا، وہ بڑی شدت دے اسے ڈھونڈ رہے ہیں اور جو کوئی اسے لائے گا اسے انعام دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button