Uncategorized

ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 غذائیں

دل انسانی جسم کے اہم ترین حصوں میں سے ایک ہے مگر حیران کن طور پر ہم اس کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔ روزمرہ کے تناؤ اور مضر صحت غذا کے استعمال سے اس پر بوجھ بڑھاتے رہتے ہیں حالاں کہ سب کو علم ہے کہ بہت زیادہ چکنائی سے بھر پور غذا کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا سبب بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں اور دل اپنے افعال انجام دینے سے قاصر ہونے لگتا ہے۔ اس کا نتیجہ ہارٹ اٹیک اور امراضِ قلب کی شکل میں نکلتا ہے۔ تاہم اپنی غذا میں درج ذیل فوڈز کو شامل کر کے آپ اپنی مجموعی صحت سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کر سکتے ہیں۔
مچھلی
اگر آپ کو مچھلی کھانا پسند نہیں ہے تو یہ جان لیں کہ اسے اپنی غذا میں اکثر جگہ دینا دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور شریانوں میں جمع ہو جانے والے مادوں سے لاحق ہونے والی دل کی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ ہفتے میں دو سے تین بار اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
جو کا دلیہ
فائبر سے بھرپور یہ دلیہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی دل کے امراض اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتی ہے۔
بیری
بلیو بیری اور اسٹرابیری کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جوکہ ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والا بڑا خطرہ ہے۔ اسی طرح یہ مزیدار پھل خون کی شریانوں کو بھی کشادہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
گریاں
پروٹین اور فائبر سے بھرپور گریاں جیسے بادام، اخروٹ، اور کاجو وغیرہ دل کے لئے مفید ہیں۔ ان میں وٹامن ای بھی شامل ہوتا ہے جو خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔
زیتون
روزانہ دو چمچ زیتون کے تیل کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر شوگرکا لیول بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کا صرف ایک کپ ہی کولیسٹرول کے نتیجے میں خون کے جمنے کے عمل کی روک تھام کرنے کے لئے کافی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گرم مشروب میٹابولزم کو بہتر کر کے اضافی وزن میں کمی لانے کا بھی سبب بنتا ہے۔
انار
اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور یہ پھل بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ خون کی گردش کو معمول پر لاتا ہے اور ہیموگلوبن کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے۔
دارچینی
یہ مصالحہ امراضِ قلب اور خون میں جمنے والے مادوں کے خلاف مؤثر ہے جب کہ یہ میٹا بولزم کی رفتار بڑھا کر جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لئے بھی مفید ہے۔
لہسن
لہسن شریانوں کی صحت کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی طرح کولیسٹرول کی سطح کو مستحکم کرتا ہے جب کہ اس میں شامل اینٹی اکسیڈنٹس مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔ شریانوں کو کشادہ کرنے، بلڈ پریشر میں کمی لانے اور خون کی نالیوں اور بندش کو کھولنے کے لئے لہسن کا استعمال بہت زیادہ مفید ہے۔
سیب اور ناشپانی
فائبر سے بھر پور یہ دونوں پھل دل کی صحت ٹھیک رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خون کی گردش کو معمول پر لاتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ سیب اور ناشپاتی سستے بھی ہیں اورانار کے آسانی سے دستیاب متبادل بھی۔
پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کی کتاب”فکرِ عمیق“ سے اقتباس

Leave a Reply

Back to top button