تازہ تریندنیا

سلامتی کونسل میں پیش قرارداد روس نے ویٹو کردی

روس نے یوکرین کے 4 علاقے ضم کرنے کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکی قرارداد ویٹو کردی۔

امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلاء مکمل کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقے روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے نیویارک میں روسی قونصل خانے کی عمارت پر سرخ رنگ کے پینٹ کا اسپرے کر دیا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں تاحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button