دنیا

متحدہ عرب امارات میں اولوں کا طوفان٬ عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے پڑے۔ دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج (پیر) چھٹی کا اعلان کردیا۔

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button