پاکستانتازہ ترین

ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت کی تاریخ مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کردی گئی، عدالت نے اپیلوں میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 21 جولائی کو کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کریں گے، عدالت نے اپیلوں میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button