پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر کل ہی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم

 لاہور ہائی کورٹ نے 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا اور کہا 25منحرف ووٹ نکال کر اکثریت نہ ملی تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے یکم جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کریں۔

ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے ، 25منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر ووٹوں کی ری کاؤنٹ کی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 25منحرف ووٹ نکال کر اکثریت نہ ملی تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے تاہم حمزہ شہباز نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ کالعدم نہیں ہوں گے ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جا سکتا، دوبارہ الیکشن کاحکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا ، ہم پریزائڈنگ افسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنےکابھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستیں منظورکرتے ہوئے 16 اپریل کوحمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ درخواستوں پر فیصلہ چار ایک کے تناسب سےکیا گیا، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلےمیں دی جائیں گی۔

5رکنی بینچ میں شامل جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں کہا حمزہ شہباز کے انتخاب کا30 اپریل کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے ، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے طور پر بحال کیا جاتا ہے، عثمان بزدار فوری طور پر آفس کا چارج سنبھالیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورنرپنجاب کوکہاگیاہےکہ کل شام اجلاس بلائیں ، ہمارےووٹوں کی تعداد177ہے جبکہ پی ٹی آئی اورق لیگ کےاتحادکےساتھ 168ووٹ ہیں۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے25ووٹ نکال کرانتخاب کاحکم دیاہے، پرویزالٰہی امیدوارہیں اس لیےڈپٹی اسپیکراجلاس کی صدارت کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button