سپورٹس

ہماری ٹیم میں بوجھ بننے والا کوئی کھلاڑی نہیں: بابر اعظم

ویب ڈیسک: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تین میچوں کی پرفارمنس سے اندازہ نہیں لگانا چاہیے کہ میری پرفارمنس نیچے جا رہی ہے، اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ہماری ٹیم میں بوجھ بننے والا کوئی کھلاڑی نہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے ہفتے کی صبح لاہور سے براستہ دبئی سڈنی کیلئے روانہ ہو رہا ہے۔
ٹی20 ٹیم کا کپتان بننے کے بعد لاہور میں پہلی مرتبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان اور شاداب خان کی کارکردگی بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیموں کے کیسے آگے لے کر چل رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی بھی کپتانی کر چکے ہیں۔ اب ذمہ داری ملی ہے تو اس کا دباؤ نہیں ہے کوشش ہو گی کہ اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی بھی پرفارمنس بھی اچھی ہو، آسٹریلیا میں سیریز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہے، اچھا کھیلنے اور جیت کا جذبہ لے کر آسٹریلیا جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، سینیئر کے ساتھ جونیئر کھلاڑی بھی شامل ہیں، محمد عامر کیساتھ اب محمد عرفان بھی ٹیم میں ہیں لہٰذا باولنگ کا کمبی نیشن اچھا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد کی کمی محسوس ہوگی۔ ان کی بڑی خدمات ہیں، ان کے دور میں ٹیم نمبر ون بنی لیکن محمد رضوان اچھا کھیلتے ہوئے ٹیم میں آئے ہیں ان کی موجودگی سے بھی فائدہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم شکست کے بارے میں سوچ کر نہیں جاتی اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں لہٰذا ہم بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Back to top button