تازہ ترین

پنجاب ضمنی الیکشن، ق لیگ کا پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا فیصلہ

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی اور ق لیگ دونوں کی نظریں مرکوز ہیں اور دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب میں تبدیلی کے لیے پرامید ہیں

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب میں تبدیلی کے لیے پرامید ہیں اور ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے باعث 20 خالی ہونے والی جنرل نشستوں پر الیکشن کمیشن نے  17  جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button