تازہ ترینسیاسیات

6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان جذبات میں دیا تھا، شہباز شریف کا اعتراف

سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان جذبات میں دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی سربراہی میں لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی ، جس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان جذبات میں دیا تھا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی قوم سےغلط بیانی کی نہ جھوٹے وعدے کیے، انہوں نے قوم سے کہا اگرانہیں موقع ملا تو وہ پانچ سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔

لندن میں گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ نواز شریف معماربن کرواپس آئیں گے اور ترقی کاسفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےگزشتہ دورمیں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی،ترقی کادور شروع ہوا، مہنگائی انتہائی کم 3.5فیصد پر تھی اورجی ڈی پی ساڑھے 6 فیصد پرتھی، پھر 2018 میں قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button