HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ہم آج بھی موسیقی میں سب سے آگے ہیں: طارق طافو

ہم آج بھی موسیقی میں سب سے آگے ہیں: طارق طافو

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

کراچی (رپورٹ، ثاقب اسلم دہلوی) ہمارا میوزک آج بھی دنیا بھر میں سنا اور پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی میوزک کے شعبے میں سب سے آگے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف گلوکار و موسیقار طارق طافو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں تو پہلے بھی اچھی بن رہی تھیں مگر وہ پورے ملک کو متاثر نہیں کر پائیں۔ اب نئی نسل نے جدید دور کے مطابق فلمیں بنانا شروع کی ہیں جن میں سے کچھ ہٹ اور چند فلاپ بھی ہو رہی ہیں۔ اس سے پبلک کی پسند اور ڈیمانڈ معلوم ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بالکل درست ہے کہ ماضی میں خوبصوت گانے اور دل کو چھو جانے والی شاعری اور موسیقی کی وجہ سے بھی فلمیں کامیاب ہو تی تھیں۔ ہمیں آج بھی فلم میوزک پر کام کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاکستان کی ایک بڑی لیجنڈ شخصیت طافو صاحب کا بیٹا ہوں اور ان کا کام آگے لے کر چل رہا ہوں۔

جواب دیجئے