تازہ ترینسیاسیات

بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع

سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں سے متعلق کیس میں سیشن عدالت نے 12 ستمبر تک ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی اپنے وکلا سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوا اور استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے، ان کی آڈیو ایف آئی اے کو فرانزک کے لیے بھیجی ہوئی ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے لیے ہمیں تین تین گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ توشہ خانہ کے تحائف کی جعلی رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آ گئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔ تاہم تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے انھیں وقت دیا جائے، عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button