تازہ ترینخبریںپاکستانپاکستان سے

ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ ہے، پاکستان

ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ ہے، آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیز بیان مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا بیان میں کہنا تھا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں، ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس بی جے پی گٹھ جوڑ ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے، بھارت کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button