تازہ تریندنیا

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں زخمی

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے کو 2 گولیاں لگیں،حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔

گولی سابق جاپانی وزیرِ اعظم کے سینے پر لگی ہے، ان پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے الیکشن مہم کے لیے نارا شہر پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ جاپان کی جدید تاریخ میں پہلی دفعہ قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button