بین الاقوامی

ہیٹی: صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک کر دیا گیا

نامعلوم افراد کے ہاتھوں گزشتہ روز ہیٹی کے صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ان کاؤنٹر کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی صدر کو قتل کرنے والے 4 حملہ آوروں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہیٹی پولیس کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button