پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم سے مذاکرات : آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ سابق صدر نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سے تین دن میں معاملہ حل کرلیا جائے گا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی تھی، ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔سندھ حکومت کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ حلقہ بندیاں فوری ممکن نہیں ہیں ، چار ماہ لگیں گے،کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا دباؤ ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button