Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

یوٹیوب پر سب سے پہلی ویڈیو ڈالنے والے شریک بانی نے نئی تبدیلی کو احمقانہ قرار دیدیا

یو ٹیوب پر پہلی ویڈیو اپلوڈ کرنے کا اعزاز بھی جاوید کریم کو حاصل ہے، ’ می ایٹ دی زو‘ نام کی یہ ویڈیو اب بھی یوٹیوب پر موجود ہے جسے کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

یوٹیوب کے شریک بانی جاویدکریم نے ویڈیو پلیٹ فارم کی جانب سے ایپلیکیشن میں نئی تبدیلی کو احمقانہ قرار دیا ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں یوٹیوب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویڈیوز کے ڈس لائیک کاؤنٹ کو ختم کیا جارہا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد صارفین ویڈیو پسند نہ آنے پر ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے ڈس لائیک کا بٹن تو دبا سکیں گے تاہم انہیں یہ معلوم نہیں ہوسکےگا کہ اب تک کتنے افراد نے ویڈیو کو پسند نہیں کیا، لیکن یوٹیوب اکاؤنٹ کا مالک پرائیوٹ آپشن میں اس بارے میں جان سکےگا۔

اس اعلان پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور یوٹیوب پر پہلی ویڈیو اپلوڈ کرنے والے اور اس معروف ایپ کے شریک بانی جاویدکریم نے اس فیصلے پر ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں جاوید کریم کا کہنا تھا کہ تمام ہی یوٹیوبرز کا اتفاق ہے کہ یہ ایک احمقانہ فیصلہ ہے۔

خیال رہےکہ جاوید کریم اور ان کے دیگر 2 دوستوں نے مل کر 2005 میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب بنائی تھی جسے 2006 میں گوگل نے ایک ارب 65 کروڑ ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

یو ٹیوب پر پہلی ویڈیو اپلوڈ کرنے کا اعزاز بھی جاوید کریم کو حاصل ہے، ’ می ایٹ دی زو‘ نام کی یہ ویڈیو اب بھی یوٹیوب پر موجود ہے جسے کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!