کاروبار

بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔

آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری بجلی تقسیم کار 6 کمپنیوں نے درخواستیں نیپرا میں جمع کروادیں۔

کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں مالی سال 2024-25 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔

گیپکو کی 376 ارب اور میپکو کی 160 ارب روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے، کیسکو نے 236 ارب اور ٹیکسو نے 92 ارب وصولی کی درخواست کی ہے۔

پیسکو کی جانب سے 67 ارب جبکہ سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ وصولی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اپریل کو سماعت کرے گی۔  ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button