پاکستان کا ہر شہری یہ جاننا چاہتا ہے کہ آیا اب یکم نومبر کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا پھر کمی ہوگی؟
تاہم کہیں سے بھی مستند خبر نہیں آرہی تھی۔ تاہم اب یہ سامنے آگیا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔