سیاسیات

صدارتی انتخاب میں ووٹ پر فضل الرحمان کا بڑا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب کیلئےحمایت کی درخواست کی تاہم انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔

فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ میں نے فیصلے سے محمودخان اچکزئی کو بھی بتا دیا ہے میری پارٹی کافیصلہ ہےہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آپ آئے ہیں آپ کے لئے عزت ہے، پارٹی کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی وفد سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی فیصلےکا پابند ہوں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی انتخاب شیڈول کےمطابق ہی ہوگا۔ محموداچکزئی نےالیکشن کمیشن کوصدارتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے محموداچکزئی کی درخواست پرصدارتی انتخابات ملتوی نہ کرنےکا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے کل قومی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button