پاکستان

اسموگ میں کمی، پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں نرمی

اسموگ میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی۔

محکمہ ماحولیات کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسموگ میں کمی کے باعث تمام ہوٹلز، ر یسٹورینٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل اسموگ کی شدت کے باعث ریسٹورینٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button