Uncategorized

امریکہ میں آئیڈانے تباہی مچادی،45 افراد زندگی کھوبیٹھے

سمندری طوفان آئیڈا نے امریکہ کی 6 ریاستوں میں تباہی مچادی جس سے 45 افراد موت کے منہ میں چلے گئے . سیلاب کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی.
طوفان آئیڈا امریکا کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔ نیویارک میں 12 افراد کی ہلاکت تہہ خانوں سے باہرنہ نکلنے کے باعث ہوئیں، لوازیانا میں آئیڈا طوفان سےعمارتیں تباہ ہونے سے ایک لاکھ سے زائد گھربجلی سے محروم ہوگئے جب کہ نیوجرسی میں طوفان آئیڈا سے 23 افراد مارے گئے.


خبرایجنسی کے مطابق نیوجرسی میں کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اوربارش کے باعث زیادہ ترلوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ نیوجرسی، نیویارک اورمن ہٹن میں سیلاب کے باعث بڑی شاہراہیں بند ہوگئیں۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے طوفان آئیڈا کا ذمہ دار ماحولیاتی تبدیلی اورعالمی طور پر درجہ حرارت میں اضافے کو قراردیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ملک کو تاریخی قسم کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔


یہ بھی بتایا گیا ہے ڈیلاویئر، نیو جرسی اور پنسلوینیا میں ٹورنیڈو واچ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ریاست ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں گورنروں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button