زانے کی تلاش سے متعلق قصے اب تک صرف تصوراتی کہانیوں میں ہی سنے گئے ہیں لیکن اب امریکی سرمایہ کار نے کروڑوں کا خزانہ امریکا کے مختلف علاقوں میں میں چُھپا کر دلچسپ پیشکش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والے امریکی دولت مند جون کالنس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا کے مختلف مقامات پر 5 صدوق دفن کیے ہیں جن میں 2 ملین ڈالرز کی مالیت کی قیمتی اشیاء موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے جس مہم جو نے مذکورہ خزانہ پہلے تلاش کر لیا، وہ اس کروڑوں کے خزانے کا مالک بن جائے گا۔
جون کالنس کا کہنا ہے کہ بچپن سے قیمتی خزانہ تلاش کرنے کا خواب دیکھتا تھا، لیکن میرا یہ خواب پورا نہ ہو سکا، اس لیے اب دوسروں کے خواب پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ اس خزانے تک پہچنے کا سراغ میری کتاب ’دیئر از ٹریژر انسائیڈ‘ میں درج ہے، جس نے اس چیلنج کو قبول کر کے اسے تلاش کر لیا اس کی قسمت کھُل جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ خزانے سے بھرے پانچوں صندوق میری ذاتی پراپرٹی میں دفن نہیں کیے گئے اور میرے علاوہ کسی اور کو یہاں تک کہ میرے اہلِ خانہ کو بھی اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔
جون کالنس کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف ذہین دماغ رکھنے والے افراد اس خزانے کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور جس نے یہ خزانہ تلاش کر لیا وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ تلاش کرنے والا بن جائے گا۔