ایک انسان نما روبوٹ نے ایک انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا ایک پورٹریٹ بنایا ہے۔ یہ کسی بھی روبوٹ کا بنایاہوا پہلا آرٹ ورک ہے۔ یہ تصویر جمعرات کو نیویارک میں 1.08 ملین ڈالر 300,078,000 پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی ہے۔
2.2 میٹر (7.5 فٹ) کی یہ پورٹریٹ، جس کا عنوان "اے آئی گاڈ۔ پورٹریٹ آف ایلن ٹیورنگ” ہے، Ai-Da نے بنائی، جو دنیا کی پہلی انتہائی حقیقت پسند روبوٹ آرٹسٹ ہے۔ اس نے Sothebyʼs میں نیلامی کے دوران $120000 سے $180000 کی پیشگی توقعات کو توڑ دیا جہاں اس پر 27 بولیاں لگائی گئیں۔
Ai-Da کو دو سالوں میں پروگرامرز، روبوٹکس ماہرین، آرٹ ماہرین، اور ماہرین نفسیات کی ٹیم نے تیار کیا اور اسے AI ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ʼحیران کنʼ: Ai-Da پہلی روبوٹ بن گئی جو آرٹسٹ کی طرح پینٹ کرتی ہے۔
نیلام گھر نے ایک بیان میں کہا، "انسان نما روبوٹ آرٹسٹ کی پہلی آرٹ ورک کی نیلامی میں ریکارڈ توڑ قیمت آج کی تاریخ میں جدید اور عصری آرٹ کا ایک اہم لمحہ ہے اور عالمی آرٹ مارکیٹ میں AI ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے انضمام کی عکاسی کرتا ہے۔
"Ai-Da نے اپنے ہنر کے بارے میں کہا ہے کہ "میرے کام کی بنیادی قدر اس کی یہ صلاحیت ہے کہ یہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں مکالمے کے لیے محرک کے طور پر کام کر سکتی ہے۔”