سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا بیٹا آریان ’ ہارمونز ریپلیسمنٹ تھیراپی’ کروانے کے بعد لڑکی بن گیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنجے بنگر کے بیٹے کی انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی ہارمونل ریپلسمنٹ تھیراپی طویل عرصے سے جاری تھی۔
سنجے بنگر کے بیٹے اریان بنگر نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نام ’عنایا‘ رکھا ہے۔
جنس تبدیلی کے بعد اریان بنگر (عنایا بنگر) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جو خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، انہوں نے ’ہاورمنز ریپلیسمنٹ تھیراپی‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنجے بنگر کا بیٹا باضابطہ طور پر لڑکی بن چکا ہے۔
اریان بنگر (عنایا) نے سوشل میڈیا پر اپنی جنس تبدیلی کے بعد ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے لڑکی بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
عنایا بنگر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ طاقت میں کمی مگر خوشی حاصل ہو رہی ہے، ابھی راستہ طویل ہے لیکن ہر قدم میں خود کو مزید پانے کا احساس ہوتا ہے۔’
ایک اور پوسٹ میں عنایا بنگر نے لکھا کہ بچپن سے ہی انہیں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا، وہ اپنے والد کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے کیونکہ انہوں نے ملک کی نمائندگی اور کوچنگ کی، ان کو دیکھ کر مجھے بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کا شوق پیدا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہی میرا جنون، مستقبل تھا، میں نے اپنی پوری زندگی ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں گزاری، لیکن میں نے کبھی بھی اپنے پسندیدہ کھیل کو چھوڑنے کا نہیں سوچا تھا۔
لیکن اب میں تلخ حقیقت سے گزر رہا ہوں، ہارمون تھیراپی (ایچ آر ٹی) کی وجہ سے میرا جسم بڑی حد تک بدل چکا ہے جس کی وجہ سے میں جسمانی طاقت اور کھیل کی صلاحیتیں کھو رہا ہوں جن پر میں کبھی انحصار کرتا تھا۔’