دلچسپ و حیرت انگیز

بھارت میں ایسی عمارت تعمیر جس نے پینٹاگون کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی ریاست گجرات میں 35 ایکڑ زمین پر بنی ایک ایسی عمارت سامنے آگئی جس نے امریکی پینٹاگون کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں حال ہی میں کھولی گئی سورت ڈائمنڈ بورڈ دنیا کی سب سے بڑی دفتری عمارت بن گئی ہے۔

15 منزلہ یہ عمارت 35 ایکڑ زمین پر محیط ہے اور اس کا کل رقبہ 67 لاکھ 28 ہزار 624 مربع فٹ ہے جو امریکا کی پینٹاگون سے تقریباً 55 ہزار مربع فٹ زیادہ ہے۔

یہ عمارت 9 مستطیل عمارتوں پر مشتمل ہے، جو ایک مرکزی راہداری کے ذریعے آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ اس کا مقصد سورت میں ہیروں کی تراش خراش اور کاروبار کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے۔

مورفوجنیسس کے معماروں نے اس عمارت کا ڈیزائن جدید اور ماحول دوست اصولوں پر بنایا۔ عمارت میں 4 ہزار 700 دفاتر اور ورکشاپس موجود ہیں۔ اس میں نقل و حرکت کےلیے 131 بڑے لفٹ نصب کیے گئے ہیں، جو اس وسیع عمارت میں سفر کو آسان بناتے ہیں۔

سورت دنیا کے 90 فیصد ہیروں کی تراش خراش کےلیے مشہور ہے۔ اس منصوبے کا مقصد تاجروں اور کاریگروں کو ایک جگہ مہیا کرنا تھا، جہاں عالمی ہیرے اور زیورات کے کاروبار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اس عمارت کی تعمیراتی لاگت 32 ارب بھارت روپے  ہے جبکہ اس میں 65 ہزار افراد کے کام کرنے کی گنجائش ہے۔

علاوہ ازیں 4 ہزار 500 کاریں پارک کی جاسکتی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں کھڑی کی جاسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button