کراچی کی سیشن عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کی ولدیت تسلیم کرنے سے انکار کرنے اور سابقہ بیوی پر بدکاری کا جھوٹا الزام لگانے پر 80 کوڑوں کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے بچی کی ولدیت سے انکار اور بیوی پر زنا کا الزام ثابت نہ ہونے پر سابق شوہر ملزم فرید قادر کو 80 کوڑے مارنے کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شواہد سے ثابت ہوا کہ ملزم نے درخواست گزار پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے لہٰذا قذف آرڈیننس کی سیکشن 7 تھری کے تحت 80 کوڑوں کی سزا سنائی جاتی ہے۔