ایبٹ آباد کے ملکاں گاؤں کےکنویں سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بیٹے نے اپنے والدین کو کنویں میں پھینک دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایبٹ آباد پولیس کو ملکاں گاؤں سے 2 ماہ قبل لاپتا ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں کنویں سے ملی ہیں، بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والدین کو دو دوستوں کے ساتھ مل کر کنویں میں پھینکا تھا۔
لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔