بین الاقوامی

تمام طالبان فریق بھائی چارے سے رہیں گے. سعودی عرب کاامید بھراردعمل

بیس سالہ جنگ کے بعد افغانستان میں طالبان کے کنٹرول پر سعودی عرب نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ امن واستحکام کے لئے مل کر کام کریں ۔ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے ۔ امید ہے کہ جلد معاملات بہتر ہوجائیں گے ۔
اللہ کے فرمان کے مطابق تمام مومنین بھائی بھائی ہیں ۔ سعودی عرب امید کرتا ہے کہ تمام طالبان فریقین آپس میں بھائی چارے سے رہیں گے اور افغانستان کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے ۔ سعودی حکومت نے افغان عوام کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ‏عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر انتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام جو راستہ کسی بھی مداخلت کے بغیر اپنے طور پر منتخب ‏کریں گے تو سعودی عرب کو اپنا حامی پائیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button