پنجاب کے ضلع ساہیوال میں تیزاب گردی کے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ضیا اللہ خان نے مجرم شوکت کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانہ کا حکم دیا۔
رپورٹ کے مطابق مجرم نے 25 اپریل 2023 کو خاتون پر تیزاب پھینکا تھا جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔
پاکپتن کے تھانہ قبولہ میں مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔