وفاقی کابینہ نے ہارڈشپ کیٹگری کے تحت 146انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے کمپٹیشن کمیشن ،اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کےمابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔ مفاہمتی یادداشت سےدونوں ممالک کےدرمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
وفاقی کابینہ نے پاکستانی ماہرنفسیات سلیم ترین کوبرطانیہ کےشاہ چارلس سوئم سےممبرآف برٹس ایمپائر کا ایوارڈ وصول کرنےکی اجازت دے دی۔
ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر کو اٹلی کی طرف سےگولڈمیڈل فار ایروناٹیکل میرٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایئرچیف کویہ اعزاز اٹلی، پاکستان کی فضائیہ کےدرمیان تعاون کی خدمات کےاعتراف میں دیا