پاکستانتازہ ترین

مکران کے پہاڑی ریجن میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں مکران کے پہاڑی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مکران کے پہاڑی ریجن میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button