حزب اللہ نے ڈرون حملہ کرکے اربوں ڈالر کا صہیونی منصوبہ تباہ کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ صہیونی تنصیبات پر مسلسل حملے کررہی ہے۔ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے صہیونی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ڈرون حملہ کرکے شمایم کے علاقے میں اربوں ڈالر کے منصوبے کو تباہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی سرحد کے نزدیک حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے زیرزمین تنصیبات کو ختم کیا جارہا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ شمالی سرحدوں پر صہیونی منصوبے تباہ ہورہے ہیں۔ گذشتہ رات حزب اللہ کے حملے کی وجہ سے نہاریا شہر میں بجلی کا نظام تباہ ہونے کی وجہ سے شہر میں تاریکی پھیل گئی تھی۔