الیکشنقومی و صوبائی حلقے

حلقہ این اے2 ، پشاور 2

حلقہ این اے۔2 (پشاور-2) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے ایک انتخابی حلقہ ہے۔ اس حلقے میں مزید صوبائی اسمبلی کے 3 حلقے موجود ہیں، یعنی پی کے۔4، پی کے۔5 اور پی کے۔6۔
پشاور شہر کے انتخابات میں حلقہ2کی بہت زیادہ اہمیت ہے، یہ حلقہ تہکال، حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، باڑہ روڈ، پشاور کینٹ اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان الکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹون کی تعداد 336122ہے۔
الیکشن 2013میں اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد الحق 79125ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، اس حلقہ سے دوسرے نمبر پر آنے والے جمیعت علما اسلام کے امیدوار محمد سعید جان ہیں کہ جنہوں نے 18787ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب نجیب اللہ خان نے 12137ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب عالمگیر نے 10666ووٹ لیکر چوٹھی پوزیشن اور جماعت اسلامی کے محمد اقبال خلیل نے 8020ووٹ لیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
2018کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر خان خلیل نے عام انتخابات میں 34443ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب نجیب اللہ خان نے 23992ووٹ لیکر دوسری، ایم ایم اے کے امیدوار مولانا رحمت اللہ 7346ووٹ لیکر تیسرے، آزاد امیدوار آصف اللہ قاسمی نے 5326ووٹ لیکر چوتھی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید ظہور شاہ نے 3103ووٹ لیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، پاکستان مسلم ق کے امیدوار ملک نجیب گل خلیل نے 1560ووٹ لے کر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
Arif yousafحلقہ این اے 2کے تحت آنے والی صوبائی نشستوں میں پی کے 4پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف یوسف 20803ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ متحدہ دینی محاذ کے امیدوار ابراہیم خان قاسمی10567ووٹ لیکر دوسرے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سید عاقل شاہ5873ووٹ لیکر تیسرے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ارشد قریشی 3345ووٹ لیکر چوتھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کفایت اللہ خان 3115ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔
Yaseen Khan Khalilحلقہ این اے 2کے تحت آنے والی صوبائی نشست پرپی کے 5پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یاسین خان خلیل 31639ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جمعیت علما اسلام کے امیدوار مولانا امان اللہ حقانی 6957ووٹ لیکر دوسرے، قومی وطن پارٹی کے محمد ابرار4148ووٹ لیکر تیسرے اور ]اکستان مسلم لیگ ن کے فرہاد علی 3230ووٹ لیکر چوتھے پر آئے۔
 
 
 
حلقہ این اے 2کے تحت آنے والی صوبائی نشست 6 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل الہی 15909ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ رئیس خان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اس حلقہ سے 7619ووٹ لیکر Fazal Elahiدوسری پوزیشن حاصل کی، جمیعے علما اسلام کاشف اعظم نے 6266ووٹ لیکر تیسری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اشفاق احمد خلیل نے 5029ووٹ لیکر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
 

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button